غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف آپریشن

غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف آپریشن

  

چشتیاں (نمائندہ پاکستان)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چشتیاں شہیر گارلڈ(بقیہ نمبر39صفحہ10پر)

 نے شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی,چھوٹی 15 گجیانی روڈ پر غیرمنظور شدہ کالونی گرین گارڈن کو موقع پر پہنچ کر سیل کر دیا ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چشتیاں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں نجی کالونی گرین گارڈن کی میونسپل کمیٹی چشتیاں سے منظوری نہیں لی گئی اور انہوں نے غیرقانونی طور پر مزکورہ ہاسنگ کالونی میں سیل شروع کررکھی تھی میونسپل کمیٹی چشتیاں کے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر تعمیرات رکوا دی گئی ہیں اور کالونی کے آفس کو بھی سیل کردیا گیا ہے مزکورہ کالونی کا ڈویلپر میونسپل کمیٹی چشتیاں سے اپروول لینے کے بغیر کام شروع کرے گا تو پھر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں غیرقانونی ہاسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں غیر رجسٹرڈ کالونیز میں پلاٹ خریدنے سے پرہیز کریں اور سب سے پہلے بلدیہ آفس چشتیاں سے رابطہ کرلیں تاکہ بعد میں کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں #

 کریک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -