پاکستان کامعاشی مستقبل کاٹن سے وابستہ، میاں محمد ناصر
ملتان ( نیوز رپورٹر )پاکستان کاٹن سٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ ریجنل آفس ملتان کے زیر آہتمام یکم مارچ سے 26مارچ 2022تک ہونے والے کاٹن سلیکٹرز ٹرینگ(بقیہ نمبر40صفحہ10پر)
کورس کے آغاز پر منعقد تقریب سے ریجنل آفس کے انچارج میاں محمد ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کورسز کا بنیادی مقصد پرائیویٹ سیکٹر کو کپاس کی درجہ بندی اور معیارکی بہتری کیلئے گریڈ نگ،کلاسنگ کاٹن کا انتخاب اور فائبر ٹیسٹنگ سے متعلق تکنیکی تربیت دینا ہے اورپاکستان کاٹن سٹینڈرڈزانسٹی ٹیوٹ ہر سال کراچی،ملتان،اور سکھر میں کاٹن سلیکٹرزٹرینگ کورسز کا باقاعدگی سے اہتمام کرتا آرہا ہے اور اور ان کورسز کی مقبولیت کے پیش نظر پاکستان کاٹن سٹینڈرڈزانسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے ملتان اور سکھر میں سالانہ دوکاٹن سلیکٹرز ٹرینگ کورسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔اور یہ سلسلہ بڑی کامیابی سے جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل کاٹن سے وابستہ ہے۔کاٹن کی پیداوار کو بڑھا کر تربیتی کورسز کے شرکا کیلئے بہترین روزگار کے دروازے کھولے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازین کاٹن کے ہر سیکٹر میں بہترمنیجمنٹ کرکے ملک کو خوشحالی دلائی جاسکتی ہے ان تربیتی کورسز میں کاشت کار،جنزز ٹیکسٹائل اور کپاس کی تجارت سے منسلک افراد شریک ہوتے ہیں اور موجودہ پروگرام میں بھی شرکت ملک بھر سے ہے۔علاوہ ازین ادارہ ہذارواں سال کے پہلے تربیتی کورسز میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے افسران بھی شرکت کر رہے ہیں۔شرکائے کورس سے محمد افضل ظفر اسٹینٹ ڈائریکٹر،ثاقب عمران اسٹینٹ ڈائریکٹر،اسٹینٹ ڈائریکٹر،آفیسر انچارج، کاٹن فائبر ٹیسٹنگ لیبارٹری،فیصل آباد نے بھی خطاب کیا.
میاں ناصر