بہاولپورمیں مضر صحت آٹے کی سپلائی، سکینڈل بے نقاب 

بہاولپورمیں مضر صحت آٹے کی سپلائی، سکینڈل بے نقاب 

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورمیں غیرمعیاری ناقص آٹے کی سپلائی سیکنڈل منظرعام پرآنے پرفلورمالکان میں کھلبلی مچ گئی بوسیدہ آٹے کی خبرپرمارکیٹ سے آٹاواپس(بقیہ نمبر41صفحہ10پر)

 اٹھایاجانے لگا افسران کیلئے سپیشل کوالٹی کاآٹاتیارکرکے فراہم کرنے کاانکشاف شہریوں کی طرف سے اظہارتشویش، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خبرشائع ہوئی تھی کہ بہاولپورمیں محکمہ خوراک کی مبینہ اشیرباد کے باعث بہاولپور سے روزانہ سینکڑوں ٹن گندم نہ صرف دوسرے صوبوں میں سمگل ہورہی ہے بلکہ گندم پیس کرجوآٹاشہریوں کوفراہم کیاجارہاہے وہ بھی ناقص اورغیرمعیاری ہوتاہے چندروز پڑارہنے پر بدبوآناشروع ہوجاتی ہے اوراکثرآٹے کے تھیلوں سے سنڈیاں بھی برآمدہوتی ہے انکشاف ہونے پرفلورملزمافیانے ناقص اورغیرمعیاری آٹامارکیٹ سے واپس اٹھاناشروع کردیاہے جس سے شہربھرمیں آٹے کی قلت پیداہوگئی ہے ذرائع کاکہناہے کہ فلورملزمالکان بیوروکریسی اوراعلی افسران کوآٹے کی سپیشل کوالٹی تیارکرکے دیتے ہیں تاکہ وہ ان کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کریں افسران کوسپیشل آٹے کی فراہمی اورعوام کومعیاری آٹاکی فروخت پرشہریوں نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

فلورملز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -