ملتان، خاتون قتل، شوہر کو سزائے موت کا حکم، عدالت کا  فیصلہ 

ملتان، خاتون قتل، شوہر کو سزائے موت کا حکم، عدالت کا  فیصلہ 

  

  ملتان (  خصو صی  رپورٹر  )    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے کلہاڑی سے وار کر کے  بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کر نے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے سزائے موت کی سزا کا حکم دیا ہے۔دوران سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر(بقیہ نمبر45صفحہ10پر)

 مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد جعفر کو موت کی سزا سنائی گئی۔مورخہ 29.10.16 کو تھانہ الپہ کے علاقے بستی لوہاراں والا میں محمد جعفر نے اپنی بیوی ممتاز مائی کو کلہاڑی سے وار کر کے قتل کر دیا تھاپولیس تھانہ الپہ نے اس وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم محمد جعفر کو گرفتار کر لیا جس نے اپنی بیوی ممتاز مائی کو قتل کیا اور اپنی بیٹی رابعہ بی بی کو مضروب کیاپولیس تھانہ الپہ نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت کی طرف مجرم محمد جعفر کو سزائے موت کی سزا کا حکم دیا۔

سزائے موت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -