ڈیرہ ڈویژن میں نئے کالجز اوریونیورسٹیز کیلئے فنڈز مختص

ڈیرہ ڈویژن میں نئے کالجز اوریونیورسٹیز کیلئے فنڈز مختص

  

 راجن پور(تحصیل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب نے ڈیرہ ڈویژن کے نئے کالجز(بقیہ نمبر42صفحہ10پر)

 اور چار یونیورسٹی کے قیام کے لیے محکمہ خزانہ کو ہدایت جاری کرد ی گئیں۔ فنڈز مختص کرکے رواں سال کام شروع کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راجن پور میں انڈس یونیورسٹی کوٹ مٹھن میں بنائی جائے گی۔ یہ بات ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار ڈیرہ ڈویژن کے تعمیر نو کے منصوبوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈیرہ خان خواتین یونیورسٹی اور تونسہ اور راجن پور کی یونیورسٹیوں کی تعمیر کے لیے محکمہ خزانہ کو بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ محکمہ خزانہ نے رپورٹ مانگ لی ہے۔ ان شا اللہ مالی سال دوہزار بائیس اور تیس میں فنڈز مختص کرکے تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ تونسہ اور راجن پور یونیورسٹی کاافتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان دورہ پر کریں گے۔ محکمہ ریونیو کی رپورٹ کے مطابق راجن پور کی انڈس یونیورسٹی کوٹ مٹھن  میں بنائی جائے گی۔ جس کیلے تمام تر انتظامات اور پیپرز ورک مکمل ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے لیاقت حسین سنیئر کلرک گرلز کالج کوٹ ادو سے تبدیل کرکے کرم داد قریشی۔ جبکہ سید عبدالقادر جیلانی کو بھی کوٹ سلطان تبدیل کر دیا ہے۔ تبدیل ہونے والے ملازمین کو فوری طور پر جائے تعناتی پر حاضری ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

فنڈز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -