کفالت سنٹرز پر خواتین کو سہولیات فراہم کررہے ہیں،فیصل محمود شیخ

 کفالت سنٹرز پر خواتین کو سہولیات فراہم کررہے ہیں،فیصل محمود شیخ

  

  راجن پور (تحصیل رپورٹر)مستحق خواتین کو احساس کفالت پروگرام (بقیہ نمبر43صفحہ10پر)

کے تحت دی جانے والی امدادی رقوم کے لیے بنائے گئے سنٹرز پر بہترین سہولیات کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت پروگرام ڈاکٹر فیصل محمود شیخ نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم وصول کر رہی ہیں ان کے بچوں کے وظائف کے لئے بچوں کی رجسٹریشن وہ خود دفتر ہذا میں کروانے کے لیے  تشریف لائیں اور کسی ایجنٹ کو اپنے پاس بھی پھٹکنے نہ دیں نہ ان کو کوئی رقم دے  اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوٹ مٹھن میں احساس کفالت سنٹر چلانے کے لیے نئی جگہ کی منظوری دے دی ہے   جلد ہی نئی محلقہ عمارت میں منتقل کردیا جائے گا انہوں مزید کہا کہ  احساس کفالت پروگرام سنٹرز پر تمام آنے والی خواتین کو سہولیات فراہمی کی سختی سے ہدایت کردی ہے ۔ 

فیصل محمود شیخ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -