رسم حنا پر نوجوان کی فائرنگ، ملزم گرفتار
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان )رسم حنا کے موقع پر منچلے نوجوان کی ہوائی فائر نگ کے بعدپولیس نے ملزم کو گرفتار(بقیہ نمبر44صفحہ10پر)
کرکے اسلحہ برآمد کرلیا اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق دوران گشت پولیس نے تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود حسن کالونی کے علاقہ میں شادی کی رسم حنا کے موقع پر منچلے نوجوان ملزم وسیم شہباز کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اسکے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 3 روند برآمد کرکے تھانہ منتقل کردیا اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اصغر کی مدعیت میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
رسم حنا