عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور

عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور

  

راجن پو(کورٹ رپورٹر)ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد ابراہیم اصغر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے۔قرآن پاک کی تعلیمات کی اساس ختم (بقیہ نمبر46صفحہ10پر)

نبوت کا عقیدہ ہے قرآن پاک میں سو سے زائد مرتبہ عقیدہ ختم نبوت کا حکم آیا ہے۔تقریب میں مقررین پروفیسر عرفان محمود برق اور دیگر نے کہا کہ قادیانی بدترین کافر ہیں قادیانی اور قادیانیت انگریزوں کی پیداوار ہیں اور انگریزوں نے ہی اس فتنہ کو دنیا بھر میں پروموٹ کیا جب کہ اب پاکستان میں قانون ختم نبوت اور قانون ناموس رسالت کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، مرزا غلام قادیانی نے نبوت کا جھوٹا دعوی کرکے عقیدہ توحید اور عقیدہ رسالت پر حملہ کیا صحابہ کرام نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا ہمیں بھی ہر سطح پر اور ہر حوالے سے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کام کرنا ہے اور اس سلسلے میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات کی اساس ختم نبوت کا عقیدہ ہے قرآن پاک میں سو سے زائد مرتبہ عقیدہ ختم نبوت کا حکم آیا ہے جبکہ 200 سے زائد مرتبہ عقیدہ ختم نبوت احادیث مبارکہ میں بیان ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ آئین پاکستان کے مطابق قادیانی اور مرزائی کافر ہیں اور آئین اور قانون کی روشنی میں ہم عقیدہ ختم نبوت کا مشن جاری رکھیں گے راجن پور تحریک ختم نبوت کے پروفیسر عرفان محمود برق اور سپریم کورٹ کے معروف قانون دان محمد سلیم چشتی ایڈووکیٹ اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے لیے ہم قلمی جہاد جاری رکھیں گے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا زاہد محمودمزاری ایڈووکیٹ کوشرف حاصل ہوا نعت شریف سینر مبمرمیاں شہزاداکبرایڈووکیٹ کوشرف حاصل ہوا جنرل سیکرٹری ڈسڑکٹ بار راجن پور سیدعون کاظمی اور ڈسڑکٹ بارکے صدرطارق حفیظ جبکہ میزبانی کے فرائض نے انجام دیئے تقریب میں ڈسڑکٹ جج محمد ابراہیم اصغر۔مہرسرفرازحسین۔سینر سول ملک عظمت الللہ اعوان۔مکرم حسین۔سردار گل خان بلوچ سول جج۔محمد ابوبکر صدیق سول جج۔محمد آصف علی سول جج نے شرکت کی وکلااور دیگر سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ابراہیم اصغر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -