شہری دفاع کا عالمی دن، آگاہی واک، تقریبات، سیمینارز

شہری دفاع کا عالمی دن، آگاہی واک، تقریبات، سیمینارز

  

راجن پور،لودھراں،خانپور،چوک اعظم، صادق آباد،وہاڑی(نا مہ نگار،بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے سول ڈیفنس(بقیہ نمبر47صفحہ10پر)

 آفس میں سیمینار و آگاہی واک کا انعقاد'رضاکاران و ایل پی جی ایسوسی ایشن کی شرکت سول ڈیفنس آفیسر ربنواز خان گورمانی،انسٹرکٹر سول ڈیفنس توقیر عباس چانڈیہ،چیف وارڈن عبدالرشید ساجد،بم ڈسپوزل کمانڈر غلام عباس،صدر ایل پی جی ایسوسی ایشن نعمان خان بزدار و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفات اور بحرانوں کے دوران بے گھر افراد کے لئے انتظامات اور وبائی امراض کے خلاف جنگ میں رضاکاروں کا اہم کردار ہے شہری دفاع ملک کا اندرونی دفاع ہوتا ہے جس کو مضبوط بنا کر ہم اپنے ملک کی معیشت وترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں شہری دفاع کی تربیت سے شہری ہنگامی حالات سے بطریق احسن نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لئے سول ڈیفنس کی تربیت اشد ضروری ہے تاکہ وہ تعلیمی اداروں،گھروں میں فوری امداد کرکے انسانی زندگیوں کوبچاسکیں قبل ازیں سول ڈیفنس آفس سے کچہری چوک تک آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پرمحکمہ شہری دفاع لودھراں کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے کی۔ واک میں ضلعی محکموں کے افسران،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد بھی واک میں شریک تھی۔واک کے شرکا نے عالمی یوم شہری دفاع کے سلسلے میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہری دفاع کادن منانے کامقصدعوام کو شہری دفاع کی اہمیت کی جانب توجہ دلانا۔ انہوں نے ناگہانی آفات کے دوران خدمات انجام دینے والے افراد کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہری دفاع کی تربیت حاصل کر کے نہ صرف بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سول ڈیفنس کو کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر آج یکم مارچ کو جناح ہال خان پور میں تقریب منعقد ہوگی جس کا آغاز دو بجے ہوگا،چیف وارڈن ڈاکٹر محمد یوسف،ایڈیشنل چیف وارڈن ابو عابد شفیع محمد،ڈپٹی چیف وارڈنز محتشم نقوی،میڈم نصرت جہاں کے مطابق ڈھائی بجے اسناد تقسیم ہوں گی،پانچ بجے فائر فائٹنگ کا مظاہرہ اور بم ڈسپوز ل سکواڈ کا مظاہرہ ہوگا،تمام مکاتب فکر کو مدعو کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے یکم مارچ 2022 ء کے حوالے سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں سیمینا ر اور ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار میں سول ڈیفنس آفیسر غلام یاسین،سٹاف،رضاکار،اساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔سیمینار میں سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے پمفلٹ طالبعلموں میں تقسیم کیے گئے رضاکاروں کی بھرتی کے حوالے سے کیمپ بھی لگایا گیاجبکہ لیہ شوگر ملز لیہ میں فائر ڈرل بھی کی گئی اور شہریوں میں آگہی پمفلٹ بھی دیے گئے۔محکمہ سول ڈیفنس بہاول پور کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر سیمینار منعقدہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف وارڈن سول ڈیفنس جام سہیل مجید، سول ڈیفنس آفیسر طاہر عباس، ڈپٹی ڈویژنل وارڈن صاحبزادی سائرہ عباسی، ڈپٹی چیف وارڈن عطا ء اللہ قریشی، ایڈیشنل چیف وارڈن طاہر سعید رامے اور سول ڈیفنس تنظیم کے دیگر عہدیداران، رضا کار اور سول سوسائٹی کے ممبران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ شہری دفاع نہایت فعال ادارہ ہے جس کے رضا کار نہایت پیشہ وارانہ انداز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان شہری دفاع کی تربیت حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ زمانہ امن ہو یا جنگ، شہری دفاع کی اہمیت مسلمہ ہے۔ انہوں نے ورلڈ سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر شاندار تقریب کے انعقاد اور بم ڈسپوزل کی جانب سے قائم کیے گئے معلوماتی سٹال کی تعریف کی۔ہر سال یکم مارچ کو سول ڈیفنس کا عالمی دن منایا جاتاہے جس کے سلسلہ میں آج صادق آباد میں بھی سجاول پل پر عوامی شعور کی بیداری اور آگاہی کے لئے کیمپ لگایا  کیمپ کا مقصد شہریوں کو سول ڈیفنس کی سال بھر کی کارکردگی سے آگاہ کرنا اور نوجوانوں میں سول ڈیفنس میں شمولیت کے جذبہ کو بیدار کرنا تھا چوہدری شفیق پپا،ڈپٹی چیف وارڈن حافظ زاہد یوسف،اراکین انجمن تاجران،وکلا اور صحافی شرکت کریں گے اور شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد شفیق پپا ' خالد محمود سعیدی ' چوہدری محمود ' حاجی اختر الیاس اور سول ڈیفنس کے چیف وارڈن حافظ محمد زاہدموجود تھے کیمپ میں موجود شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سول ڈیفنس کا کردار ہر لحاظ سے مثالی اور قابل دید ہے نوجوانوں نے ہمیشہ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر وطن عزیز کی سر بلندی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا اس دن کے موقع پر قربانیاں دینے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سنجرپور تحصیل صادق آباد میں سول ڈیفنس کی ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا انعقادتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سیکنڈری سکول سنجرپور میں پنجاب لائبریری پراجیکٹ ایونٹ ڈے عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے ہفت روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایلیمنٹری و سیکنڈری کلاس کے طلبا نے بھرپور حصہ لیاسول ڈیفنس سکول فیصل آباد سے ٹرینڈ سپیشل وارڈن انسٹر کٹر کورس وزیر احمد مہر تحصیل سیکرٹری بہاولپور ٹیچر ایسوسی ایشن نے طلبا اور اساتذہ کوسول ڈیفنس کے زمانہ جنگ وہ امن اور قدرتی آفات میں ہونے والینقصانات سے بچا کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لییجنگی حملے سے قبل و بعد کی صورتحال اور وارننگ یلو وارننگ ریڈ وارننگ وائسٹ میسج گرین میسج اور رہائشی عمارتوں سے مکینوں کو باحفاظت نکالنا اور سائرن ھوٹران کے ذریعے عوام الناس کو خبردار کرنااور ایک چین کے ذریعے تحصیل کے دیگر انتظامی اداروں کے ساتھ معاونت اور رضا کاروں کے تربیت یافتہ افراد کے ساتھ مربوط اور منظم طریقہ کار کے تحت انتظامات کرنااور زخمی افراد کو طبی امداد دینا اور ہسپتال لے جانارہائشی  اور کثیر منزلہ عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا نہ اور زخمیوں کو عمارت  سے باہر منتقل کر کیابتدائی طبی امداد پہنچانا اور آگ کو بجھانے کے انتظامات کرنااور فائرفائٹرز کو آگ بجھانے کے مختلف آلات پانی سے آگ بجھانے و مٹی سے آگ بجھانیفوم سے آگ بجھانے فائربرگیڈ کے ذریعہ بھجانیڈرائی کیمیکل اور ویٹ کیمیکل کے ذریعہ بھجانے کے طریقے سے اگ پر قابو پانیگئیپٹرول کی گیس اور کیمیکل میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے انڈسٹری میں استعمال ہونے والیسلنڈر کی کلر کوڈ نگ کی پہچان بتائیں گی روڈ حادثات ٹرین حادثات ٹریفک حادثات میں زخمیوں کی فرسٹ ایڈ بینڈیج کی مختلف اقسام اور مقامی سطح پر لکڑیوں کی مدد سے تیار کردہ سٹریچر پر زخمیوں کو بحفاظت ریسکیو کرکے ہسپتال لے جانے کے لییمقامی آبادی کے نوجوانوں کا ہراول دستہ تیار کرناتقریب سے دیگر شرکا کرام نے سول ڈیفنس کے کردار اور اہمیت کے بارے میں نوجوان نسل کے کردار کی تعریف کی اور اس ٹریننگ میں طلبا کی دلچسپی کو ان کی کامیابی سے تعبیر کیا گیاہمارے نبی آخرالزماں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق خدمت انسانیت ہی عین عبادت ہے۔ قوت طاقت جرات و ہمت اور خدادا صلاحیتیں ہیں جن کو بروئے کار لاکر ہم مل ملک و قوم کی ترقی کا سامان بن سکتے ہیں اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں تقریب کے مہمان خصوصی سماجی رہنما سردار اورنگ زیب خان میتلا تھے دیگر مقررین میں عبدالہادی مہر امان اللہ مہر غلام فرید مہر طاہر محمود محمد طارق اور سکول پرنسپل فرحان لطیف لیب اٹینڈنٹ یونین رحیم یار خان کے ضلعی رہنما محمد طارق سرفراز تریلی تھیتربیتی مشقوں میں حصہ لینے والی طلبہ کے مابین ریسکیو کرنے والی فاتح ٹیم جماعت ہشتم اے کے ممبران گل محمد شر محمد حسنین نواز تریلی سہیل اسلم میتلا سیف   تریلی محمد عمر کوش محمد اکمل درخان محمد آفاق خان میتلا  روشن مہر واجد حسین  انصاری احسان امان اللہ شاہ اور محمد بلال کو سکول ہذا کی طرف سے انعام ٹرافی دی گئی سکول درجہ چہارم کے ملازمین گل محمد محمد اسلم محمد قاسم عامر حسین سومروکو طلبا اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ روزہ تربیتی ورکشاپ میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اور تعریفی کلمات سے نوازا گیا۔شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر سول ڈیفنس وہاڑی  کے زیر اہتمام گورنمنٹ کامرس کالج وہا ڑی میں سیمینار منعقد ہوا اور عوام میں شہری دفاع کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے ''واک'' کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ندیم اقبال پاشا جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ چیف وارڈن شہری دفاع شیخ خالد مسعود ساجد اور میزبان سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی تھے تقریب میں گروپ وارڈن نوشین ملک، وائس پرنسپل پروفیسر عبدالقیوم چوہد ری دیگر سٹاف طلبا اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ندیم اقبال پاشا نے کہا کہ سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنا ہر نوجوان مرد اور عورت پر ضروری ہے انہوں سول ڈیفنس کے افسران سے کہا کہ وہ کامرس کالج کے طلبہ اور طالبات کو سول ڈیفنس کی تربیت دینے کا انتظام کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیف وارڈن شہری دفاع شیخ خالد مسعود ساجد نے کہا کہ دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر شہری دفاع کی تربیت کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی سول ڈیفنس کے رضا کاروں نے ملک کے کسی حصہ میں بھی زلزلہ ہو یا طوفان، سیلاب ہو یا کوئی آفت ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہاڑی ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں سول ڈیفنس کی تربیت کروائی جائے گی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر وہاڑی خالد کریم قریشی نے کہا کہ سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے والے خود اپنے گھر کالج شاپ یا کسی بھی جگہ کوئی واقعہ رونما ہو جائے تو اسے از خود کنٹرول کر سکتے ہیں اس لئے ہر شہری کو چائیے کہ اسکی تربیت حاصل کرے تقریب میں سٹوڈنٹ محمد جواد نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر ''واک'' کا اہتمام کیا گیا۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -