گنج بخش ویلفیئر ٹرسٹ کے تیسرے دسترخوان کا افتتاح 

گنج بخش ویلفیئر ٹرسٹ کے تیسرے دسترخوان کا افتتاح 

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گنج بخش ویلفیئر ٹرسٹ کے تیسرے دسترخوان کا افتتاح کیا۔ دسترخوان بند روڈ ڈبل سڑکاں اشارے کے قریب بنایا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ٹرسٹ کے چیئرمین ندیم چشتی، اعجاز شاہ گیلانی اور دیگر نے شرکت کی۔ چیئر مین ٹرسٹ نے بتایا کہ ٹرسٹ نے بریسٹ کینسر پر کام شروع کر رہا ہے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے گنج بخش ویلفیئر ٹرسٹ کے فلاحی پروگراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کرنے والوں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ مخلوق خدا کے لیے کام کرنے والوں کے ساتھ عوام کو تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بے مثال پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔لنگر خانے، پناہ گاہیں،ہیلتھ کارڈ،احساس کارڈ جیسے پروگراموں سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -