پانچوں تحصیلوں میں ریونیو خدمت کچہریاں،شکایات پرفوری ایکشن

پانچوں تحصیلوں میں ریونیو خدمت کچہریاں،شکایات پرفوری ایکشن

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ ریونیو کی جانب سے عوامی خدمت ریونیو کھلی کچہری کے پروگرام کے تحت ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔فرد کے اجرا، انتقالات کی تصدیق اور وراثتی انتقال کی بروقت تصدیق کے احکامات جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر آفس میں تحصیل سٹی، کینٹ، شالیمار، ماڈل ٹاؤن اور تحصیل رائے ونڈ میں کھلی کچہریوں میں عوام کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔تحصیل سٹی  کی کھلی کچہری کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور توقیر الیاس چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجتبیٰ عرفات۔ شفیق چشتی اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سٹی لاہور عدنان رشید نے کی۔تحصیل ماڈل ٹاؤن کی کھلی کچہری کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ماڈل ٹاؤن لاہور ذیشان ندیم،تحصیل شالیمار کی کھلی کچہری کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شالیمار سیدہ تہنیت بخاری نے کی۔تحصیل کینٹ میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر قراۃ العین ظفر نے کی۔ تحصیل رائے ونڈ میں اے سی میاں حامد رشید نے صدارت کی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے ضلع لاہور میں عوامی خدمت کچہری میں سائلین کو فوری ریلیف دینے کیلئے متحرک ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو داد دی۔

 اور عوام الناس کو ایک ہی چھت تلے تمام سولیات میسر کرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کو مبارکباد بھی دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -