وزیر اعظم نے پٹرول،بجلی سستی کرکے ریلیف دیا،شمسہ علی

وزیر اعظم نے پٹرول،بجلی سستی کرکے ریلیف دیا،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پٹرول،ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کم کر کے وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا ہے،وزیراعظم کی تقریر عوام کے دل کی آواز تھی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پٹرول 10 روپے لیٹر اور بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنا وزیراعظم عمران خان کے ایسے تاریخی اقدامات ہیں جن کیلئے وزیراعظم تعریف کے مستحق ہیں۔ حکومت عوام سے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں جتنے مرضی دعوے کر لیں ان میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ یا عدم اعتماد کی سکت نہیں۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بجائے اپوزیشن جماعتیں آپس میں لڑتی جھگڑ تی رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب عوامی امنگوں کا ترجمان تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ روس کے کامیاب دورہ سے پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستان کی آواز پوری دنیا میں پہنچنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -