بازاروں،مارکیٹوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،کاشف امین
لاہور(سٹی رپورٹر) بزنس کمیونٹی کے حقوق کی پاسداری کیلئے نہایت دیانتداری کے جذبے کے ساتھ کردار ادا کر رہے ہیں۔ بازاروں مارکیٹوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ہمیشہ پہلی اور اولین ترجیح رہا ہے۔ تاجر برادری کے مسائل کا تدارک کرکے ہی ملک میں مضبوط معیشت کے خواب کو تعبیر مل سکتی ہے ۔
تاجر حلقوں کو ٹیکسوں کے بھاری بھرکم بوجھ سے کمی کروانے اور بازاروں مارکیٹوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم موثر حکمت عملی کیساتھ آگے بڑھیں گے۔ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما کاشف امین نے ایک بیان میں کیا۔