محتسب پنجاب کے حکم پر درخواست گزاروں کونوکریوں کی فراہمی

  محتسب پنجاب کے حکم پر درخواست گزاروں کونوکریوں کی فراہمی

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر خانیوال، میانوالی،ڈیرہ غازی خان، وہاڑی اور جھنگ کے درخواست گزار افراد کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت)رولز  1974ء  کے قاعدہ 17۔اے کے تحت سرکاری اداروں میں ملازمت فراہم کر دی گئی ہے۔

دفتر محتسب پنجاب کے ترجمان نے  یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ محمد جنید بلال کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میانوالی میں گریڈ 11میں جونیئر کلرک، خانیوال کے محمد جنید جمیل غوری اورمحمد قیوم شہزادکو نائب قاصدجبکہ جھنگ کے محمد احمد فاروق کو محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شورکوٹ میں بطور لیبارٹری اٹینڈنٹ بھرتی کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دفتر محتسب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے محمد دانیال کو محکمہ تعلیم میں نائب قاصدجبکہ وہاڑی کے صہیب احمد خان کو محکمہ اوقاف کی جانب سے میلسی میں گریڈ 9میں بطور ڈسپنسر بھرتی کیاگیا ہے۔درخواست گزار افراد نے قانونی ریلیف کی فراہمی میں دفتر محتسب پنجاب کے کردار کو سراہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -