لانگ مارچ سے اسلام آباد میں خطرے کے الارم بج گئے،اکرام ربانی

    لانگ مارچ سے اسلام آباد میں خطرے کے الارم بج گئے،اکرام ربانی

  

لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت، منصوبہ بندی و ترقیات پنجاب رانا اکرام ربانی نے کہا ہے کہ مزار قائد سے بلاول بھٹو کی قیادت میں لانگ مارچ شروع ہوتے ہی اسلام آباد میں خطرے کی ٹلی بجنی شروع ہو گئی۔ مسلط کئے گئے ٹولے کی گھبراہٹ بھی پورا پاکستان محسوس کر رہا ہے وزیراعظم کی تقریر اور باڈی لینگویج بھی بتا رہی تھی کہ انکا کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی نوجوان قیادت میں وہ پاکستان بنائے گی جس کیلئے  ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جان کی قربانی دی تھی۔ وہ  استحصال سے پاک معاشرے کے قیام چاہتے تھے جہاں بلا امتیاز ہر پاکستانی کی جان مال اور عزت محفوظ ہو اور بنیادی ضروریات کی فراہمی بھی ہو تاکہ پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط خوشحال خود انحصار طاقت کی حیثیت سے تسلیم کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -