رائیونڈ تبلیغی جماعت کا ششماہی جوڑ،نئی جماعتوں کی تشکیل

       رائیونڈ تبلیغی جماعت کا ششماہی جوڑ،نئی جماعتوں کی تشکیل

  

  سندر (نامہ نگار) رائیونڈ تبلیغی جماعت کا ششماہی جوڑ  امیر جماعت مولانا نذر الرحمن کے بیان سے شروع ہوگیا جبکہ مغرب کے بعد بنگلہ دیش سے آئے مولانا عمر فاروق نے بیان دیا تبلیغی جماعت کے اکابرین ذرائع کے مطابق آج صبح فجر کے بعد مولانا ربیع الرحمن بیان دیں گے سشماہی  جوڑ  میں تشکیل دی گئی جماعتیں اور چلے پر گئے افراد یہاں جمع ہو کر اپنی کارگردگی بیان کرتے ہیں اور اسی جوڑ میں دوبارہ جماعتوں کی تشکیل مکمل کی جاتی ہے جو مختلف علاقوں اور بیرون ملک دین کی تبلیغ کے لیے روانہ ھوتے ہیں۔ جوڑ میں پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے لاہور پولیس نے فول پروف انتظام کیا۔ 2 ایس پی 6 ڈی ایس پیز 23 انسپکٹرز اور 183 اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے۔صفائی اور ٹریفک روائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔

 دوسری جانب ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بھی صفائی کے انتظامات کئے گئے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے سندر عوڈ مانگامنڈی روڈ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیئے اضافی نفری لگائی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -