سوئی گیس ایمپلائز یونین الیکشن، شاہین اور چاند گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

سوئی گیس ایمپلائز یونین الیکشن، شاہین اور چاند گروپ میں کانٹے دار مقابلہ ...

  

         لاہور(خبرنگار) سوئی نادرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں سی بی اے ایمپلائز یونینز (پیر محمد گروپ) کے انتخابات2022-2024 کے لئے 3گروپ میدان میں ہیں، انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، انتخابی پنڈال سج گئے،شاہین اور چاند گروپوں کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ متوقع۔ گزشتہ روزشاہین گروپ نے انتخابی مہم کے حوالے سے ایک بڑا پنڈال سجایا جس میں شاہین گروپ کے امیدوار صدر شہزادہ اقبال رضا، امیدوار جنرل سیکرٹری عبدالر حیم آفریدی، چیئرمین ایریا غلام حسن، چیئرمین ٹو خالد سیال، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری وحید مراد، سیاسی رہنما ذیشان خان، منتظم اعلیٰ ذکی ہاشمی، کاشف کھوکھر سیاسی رہنما، آفتاب احمد خان سٹیج سیکرٹری آل پاکستان، شبیر اعوان سینئر رہنما، شہزادہ شفقت رضا برانچ سیکرٹری پروجیکٹ، رانا افتخار علی کوآرڈینیٹر صدر، عبدالررزاق ڈوگر و دیگر رہنماؤں سمیت حمایتیوں نے بھرپور شرکت کی۔ امیدوار صدر شہزادہ اقبال رضا نے جنرل باڈی کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 4 مارچ ہماری فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گاہمیں اہم مزدور رہنماؤں اور کارکنوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ملازمین کے حقوق کی بحالی اور تحفظ کے لئے پہلے بھی خدمات سرانجام دیں اور اب بھی جدوجہد جاری رکھیں گے۔جنرل سیکرٹری کے امیدوار عبدالرحیم آفریدی، چیئرمین غلام حسن، خالد سیال، وحید مراد اور ذیشان خان نے کہا کہ مخالف گروپ نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ 8ہزار مزدوروں کے یہی دشمن ہیں جنہوں نے 14.50 فیصد کا قتل کیا اور ملازمین کو نوکریوں سے نکلوایا۔ شہزاد اقبال رضا گروپ نے ہمیشہ مزدوروں میں جرأت، دلیری اور حوصلہ پیدا کیا اور اپنے پاؤں پر کھڑا کیا اور ان کا حق ان کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش کی۔ اب انشاء للہ شہزاد اقبال رضا کا گروپ ان مفاد پرستوں کو شکست دے گا اور ملازمین کی تمام محرومیوں کو ختم کروائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -