واسا حدود میں دوسرے محکموں کوواٹر سیوریج منصوبوں پرکام سے روکدیاگیا

        واسا حدود میں دوسرے محکموں کوواٹر سیوریج منصوبوں پرکام سے روکدیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)سرکاری اداروں کی ترقیاتی سکیموں میں حدود کا تنازعہ حل، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ اور پی ڈبلیو ڈی واسا کی حدود میں واٹراینڈ سیوریج لائن کے منصوبوں پر کام نہیں کریں گے، پنجاب حکومت نے  ان اداروں کو کام کرنے سے روک دیا۔

، چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ واسا کی حدود میں کسی دوسرے محکمے کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ تمام محکمے واسا حدود میں ڈیپازٹ ورکس کی مد میں واسا سے کام کرانے کے پابند ہوں گے، نوٹیفکیشن کی کاپی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہان کو بھجوا دی گئی۔