صنعتوں کیلئے ایمنسٹی سکیم لانے سے انقلاب آئیگا،میاں طلعت

  صنعتوں کیلئے ایمنسٹی سکیم لانے سے انقلاب آئیگا،میاں طلعت

  

لاہور (میاں اشفاق انجم) صدر ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں طلعت احمد کا پٹرولیم مصنوعات،بجلی سستا کرنے، آئی ٹی اور صنعتوں کے لئے ایمنسٹی سکیم دینے کا خیر مقدم۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لئے ایمنسٹی دینے اور تعمیراتی پیکیج کی توسیع کا مطالبہ۔ میاں طلعت احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے گھر بنانے کے لئے ایمنسٹی دینے سے ملک میں سرمایہ آیا تھا،تعمیراتی پیکیج کے اعلان سے 40 صنعتوں میں کام شروع ہو گیا تھااب صنعتیں بنانے کے لئے ایمنسٹی سکیم دینے سے انقلاب آئے گا۔آئی ٹی کے لئے پیکیج سے دنیا بھر سرمایہ آئے گا۔صدر میاں طلعت نے مطالبہ کیا وزیراعظم عمرن خان سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شعبے رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور ہاؤسنگ سیکٹر کے لئے بھی خصوصی پیکیج اور ایمنسٹی سکیم کا اعلان کریں،ملکی معیشت کا بحران ختم ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -