علامہ خادم رضوی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،شہزاد چوہان

  علامہ خادم رضوی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،شہزاد چوہان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  تحریک لبیک پاکستان کا نصب العین اور دستور دینی اقدار کی حرمت کا تحفظ ہے۔ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے مشن اور نظریئے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دینی اقدار کے فروغ اور تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کبھی کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے  ان خیالات کا اظہار سینئر تاجر رہنما شہزاد چوہان نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا اپنے قائد حافظ سعد رضوی کی قیادت جدوجہد کو جاری رکھے گی۔

 تعزیرات پاکستان کی اسلامی شقوں اور دو قومی نظریئے کی بنیاد پر وجود میں آنے والی ریاست میں اسلامی تعلیمات کے عملی نفاذ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ عوامی حلقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی بلند عزم و ہمت کی سیاست اور نظریئے کیساتھ ناقابل تسخیر وابستگی کو زبردست پذیرائی حاصل ہے۔ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -