طلبہ کی ویلفیئر کا بجٹ خرچ نہ کرنے والے سکو ل سربراہان کو نوٹس

  طلبہ کی ویلفیئر کا بجٹ خرچ نہ کرنے والے سکو ل سربراہان کو نوٹس

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) کروڑوں روپے کے بجٹ سکولوں کی ویلفیئر اور طلباء کی پڑھائی پر خرچ نہ کرنے کے حوالے سے غفلت کے مرتکب سکول سربراہان کو عہدے سے فارغ کرنے کا حکم، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 27 سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ مذکورہ سکولوں کے اکاؤنٹ میں 4 کروڑ90 لاکھ روپے سے زائد بجٹ موجود ہے۔گورنمنٹ ہائی سکول چوہنگ اور پروگریسو سکول ماڈل ٹاؤن کے اکاؤنٹ میں 44 لاکھ سے زائدرقم ہے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وحدت کالونی کے اکاؤنٹ میں 41 لاکھ 96 لاکھ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول مانگا منڈی 40 لاکھ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوڈیوال کوارٹر میں 39 لاکھ روپے، گورنمنٹ ایپی ایس گرلزماڈل ٹاؤن30 لاکھ، گورنمنٹ گرلزسکول فتح گڑھ میں 26 لاکھ پڑے ہیں۔گورنمنٹ گرلزہائی سکول آرائیاں اور گورنمنٹ تنویرہائی سکول مصطفی آباد میں 17 لاکھ سے زائدموجود ہیں۔گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مصطفی آباد میں 16 لاکھ روپے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راوی روڈ اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کینٹ میں 14 لاکھ روپے ہیں۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ بجٹ خرچ کرنے کاطریقہ کار انتہائی پیچیدہ ہے،بجٹ خرچ کرنے پر ہمارے خلاف انکوائریاں شروع کردی جاتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -