حکومت کا تیل وگیس کے شعبے میں نئی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

   حکومت کا تیل وگیس کے شعبے میں نئی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

  

 اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے ملک میں تیل وگیس کے شعبے میں نئی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اتھارٹی میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی اتھارٹی قدرتی گیس کی پیداواری لاگت کا تعین کرے گی مجوزہ اتھارٹی تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیوں کا ڈیٹا بیس مرتب کرے گی اتھارٹی اس ڈیٹا بیس کی فروخت کے ذریعے پیسے بھی کمائے گی دستاویز کے مطابق ملک میں تیل وگیس کے ذخائر سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کی جائیگی اتھارٹی کے پاس تیل وگیس کی سرگرمیاں روکنے کا اختیار بھی ہو گا اتھارٹی کے اخراجات پاکستان پٹرولیم اپ سٹریم ریگولیٹری اتھارٹی فنڈ سے پورے کئے جائیں گے اتھارٹی کے فیصلوں کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی جاسکے گی دستاویز کے مطابق مجوزہ اتھارٹی عالمی معیار کے مطابق تیل وگیس کی پیداواری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرے گی اتھارٹی حکومت کو تیل وگیس کی پیداوار کے شعبے میں پالیسی گائیڈلائنز فراہم کرے گی۔

قیام فیصلہ 

مزید :

صفحہ اول -