گورنر سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب کی ملاقات 

گورنر سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب کی ملاقات 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے  وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و  داخلہ بریگیڈیئر (ر)محمد مصدق عباسی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  معاشی چیلنجز اور مہنگائی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو کرپشن اور بدعنوانی سے نجات دلانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حکومت بدعنوانی کے حوالہ سے زیرو ٹالرنس رکھتی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ کرپشن معاشرہ میں جرائم، بے روزگاری، غربت اور معاشی عدم توازن کا باعث بنتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و  داخلہ بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی نے گورنر سندھ نے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن نے ملک کو موجودہ مشکلات میں دھکیل دیا ہے، حکومت بدعنوانی کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ 

مزید :

صفحہ اول -