کیلیفورنیا، چرچ میں فائرنگ سے 3بچوں سمیت 4افراد ہلاک، حملہ آور نے خود کشی کر لی 

کیلیفورنیا، چرچ میں فائرنگ سے 3بچوں سمیت 4افراد ہلاک، حملہ آور نے خود کشی کر ...

  

      کیلیفورنیا (آئی این پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سیکریمنٹو میں ایک چرچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے اپنے 3 بچوں اور ایک شخص کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یہ لرزہ خیز واقعہ گزشتہ شام پیش آیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مارے جانے والے بچوں کی عمر 15 سال سے کم بتائی گئی ہے۔سیکریمنٹو کے شیرف اسکاٹ جونز نے تصدیق کی ہے کہ مارا گیا چوتھا شخص حملہ آور اور اْس کے بچوں کو چرچ کا دورہ کرانے لایا تھا۔سیکریمنٹو کاؤنٹی کے شیرف آفس سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے چرچ کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی آواز سنی تو اْس نے فوری طور پر باہر جا کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اہلکاروں کے وقوعہ پر پہنچنے تک پانچوں افراد دم توڑ چکے تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ بچوں کی ماں نے جو شہر سے باہر گئی ہوئی تھی، شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اِسے گن وائلینس کا بہیمانہ واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چرچ میں بچوں کا مارا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرین اور اْن کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

5ہلاک

مزید :

صفحہ اول -