بڑا مارچ ایک ہی ہو رہا ہے دوسرا جوکر مارچ ہے، سعید غنی

بڑا مارچ ایک ہی ہو رہا ہے دوسرا جوکر مارچ ہے، سعید غنی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بڑا مارچ ایک ہی ہو رہا ہے دوسرا جوکر مارچ ہو رہا ہے، ہمارے مارچ کی وجہ سے ہی وزیراعظم نے پیٹرول سستا کیا ہے۔کراچی کے علاقے طارق روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی پی کے مارچ میں سرکاری وسائل استعمال ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتیں کم کرکے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، جب تک عمران خان موجود ہے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کے سیاسی دباو کی وجہ سے قیمتیں کم کی ہیں، تاہم اصل مسئلہ عمران خان ہے، اسے نہیں ہٹائیں گے تو قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔سعید غنی نے کہا کہ اس چول وزیر کو سندھ کا صدر بنادیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے مریدوں کو دیدار اور چندے کے نام پر بلایا گیا ہے،ناکام وزیرخارجہ اور چول وزیر کو پی پی کے مارچ کو ڈسٹرب کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -