سندھ میں زرداری مافیا کے خلا ف جنگ کرنا جہاد ہے، علی زیدی

سندھ میں زرداری مافیا کے خلا ف جنگ کرنا جہاد ہے، علی زیدی

  

ٹنڈو مستی (این این آئی)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ زرداری مافیا کے خلا ف جنگ کرنا جہاد ہے، بے بی سو رہا ہے اور سوتا رہے گا، 2023 میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی۔سندھ حقوق مارچ کے ٹنڈو مستی پہنچنے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ محبت کرنے والے لوگ ہیں آپ نے تباہ کر دیا ہے، ہم امن پسند لوگ ہیں، اس لئے اپنا روٹ تبدیل کیا۔انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ بھرپور استقبال کیا گیا، جبکہ لاڑکانہ نے تو تاریخ رقم کر دی۔علی زیدی نے کہا کہ میں آپ کو وارننگ دے رہا ہوں، آپ اپنا رانگ مارچ کریں ہمیں اپناکام کرنے دیں۔

مزید :

صفحہ اول -