میڈیا نے آئینہ دکھایا تو عمران خان اس کے خلاف ہو گئے: شہباز شریف

میڈیا نے آئینہ دکھایا تو عمران خان اس کے خلاف ہو گئے: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے کہا  ہے کہ عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کے خلاف ہوگئے ہیں۔ منگل کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر اپنے ایک بیان میں  شہبازشریف نے کہا  کہ عمران خان کا میڈیا پربے قابو غصہ سمجھ میں آتا ہے۔ عمران خان نے اپنے جھوٹ،فریب اورکردارکشی کی سیاست کوٹربو چارج کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ جب  وہی میڈیا  عمران خان کوآئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہوگئے ہیں۔ یہ فسطائی شخص کا طرز عمل ہے جوہرچیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -