قبائلی اضلاع کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے: کامران بنگش

  قبائلی اضلاع کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے قبائلی اضلاع کے لوگوں کو  بااختیار بنانے کے لیے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قبائلی عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے 45 کالجز کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مجموعی طور پر 45 گاڑیاں دیں گے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ضم اضلاع کی تیز تر ترقی (اے آئی پی) کے دوسرے  کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے اورکزئی جرگہ ہال میں اورکزئی مشران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے غزن جمال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزیر کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ ضلع اورکزئی میں اس وقت دو کالجز بنائے جا رہے ہیں جو کہ آخری مراحل میں ہیں۔ جبکہ ضلع اورکزی اپر تحصیل میں اسی سال خواتین کے لئے پہلا کالج بنائیں گے۔ ضلع اورکزئی میں جلد میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کے علاوہ کیڈٹ کالج بھی جلد بنا کے دیں گے۔ کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ اپ نے مجھے جو عزت دی اور شملہ پہنایا میں آپ سب کا بہت شکر گزار ہوں۔ قبائلی عوعام کے مسائل  سے وزیراعلی محمود خان کو آگاہ کروں گا۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے تمام کالجز کو شمسی توانائی پر منتقلی کے لئے فزیبلٹی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔اس موقع پر ایم پی اے غزن جمال نے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ قبائلی لوگوں کا ساتھ دیا اور انکی محرومیوں کا ازالہ کیا جس کا میں بے حد مشکور ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مائیکرو فنانس لون کے تحت ضم شدہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو 72 کروڑ اور اورکزئی کے نوجوانوں کو 4 کروڑ روپے دئیے گئے۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اورکزئی کے نوجوانوں کو 7کروڑ 11 لاکھ 86 روپے جاری کرنے کے علاوہ  35 ہزارطلبہ  میں کتابیں اوربیگز بھی تقسیم کئے گئے۔       

مزید :

صفحہ اول -