وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ ہوگا: گورنر شاہ فرمان
پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے وزیراعظم عمران خان کے عوامی ریلیف پیکج کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بہترین عوامی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں گورنر شاہ فرمان کا کہناتھاکہ کورونا وبا اور عالمی سطح پر مہنگائی کے باعث ملکی معیشت شدید متاثرہوئی تاہم وزیراعظم نے بہترین پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کو سنبھالا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہرگز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غافل نہیں ہیں، وہ تمام چیلنجز کو سمجھنے اور انکا سامنا کرنیکی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔