کراچی میں زندہ مرغی اور  اس کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا

کراچی میں زندہ مرغی اور  اس کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زندہ مرغی اور اس کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں فی کلو زندہ مرغی کا بھاو 290 روپے ہے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 1 ہفتے میں 20 روپے بڑھی ہے۔کراچی مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر میں مرغی کا 1 کلو گوشت 420 سے 440 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 40 روپے تک بڑھی ہے۔دوسری جانب کمشنر کراچی کی لسٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 138 روپے فی کلو اور گوشت 214 روپے فی کلو ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -