خوشحالی بینک نے بین الاقوامی سمٹ سی ایس آ ایوارڈ جیت لیا

خوشحالی بینک نے بین الاقوامی سمٹ سی ایس آ ایوارڈ جیت لیا

  

کراچی (پ ر) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کئی باوقار ایوارڈزجیت چکاہے جن میں CFAسوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے ملنے والا’بیسٹ مائیکرو فنانس بینک ایوارڈ - 2021‘بھی شامل ہے۔ اس مستحکم ادارے کے سماجی اثرات اور پائیداری پر مبنی اقدامات کو حال ہی میں منعقدہونے والے 14ویں بین الاقوامی CSR سمٹ 2022 میں پیش کیا گیا، جس کا اہتمام نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) نے کیا تھا۔اس موقع پر کارپوریٹ سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان میں مائیکرو فنانس کے سرکردہ ادارے کی طرف سے کی جانے والی مثبت تبدیلیوں کو سراہا۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنے کسٹمرز کوجدید سہولیات دے کر بہترین آپریشنل کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے، اس نے”خوشحالی سب کے لیے“  کے عنوان سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا ایک مثالی پروگرام شروع کیا ہے جس میں معیار زندگی کو بلند کرنا، صحت عامہ، تعلیم، مالی شمولیت، خواتین کو بااختیار بنانا، معذور افراد کی بحالی اور ماحولیاتی پائیداری جیسے اقدامات پر توجہ مرکوزکی گئی ہے۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر غالب نشتر نے کہا کہ،”یہ ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جس نے پسماندہ طبقات تک پہنچنے میں ہماری وسائل سے بھرپور کوششوں کا اعتراف کیاہے۔ ہم پاکستان میں مزید پائیداری کے ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔“

مزید :

صفحہ آخر -