لانگ مارچ سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،اسلام الدین شیخ

  لانگ مارچ سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،اسلام الدین شیخ

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں عوامی لانگ مارچ کے نکلتے ہی نااہل حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دس روپے کمی کا لولی پاپ دیکر ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم پی ٹی آئی حکومت کے ظالم  حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں پی پی کا عوامی لانگ مارچ اسلام آباد ضرور پہنچے گا اور ظالم حکومت کے خلاف تاریخ ساز احتجاج ریکارڈ کرائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بلدیہ الاٹیز ایسوسی ایشن اور وکٹوریہ مارکیٹ سکھر کے صدر شمس الرحمن کمبوہ عرف ملنگ بابا کی قیادت میں ملنے والے تاجر وفد سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ تاجر رہنما لالہ یاسر،ظہیر بھٹی و دیگر موجود تھے،ملاقات میں بلدیہ الاٹیز ایسوسی ایشن اور وکٹوریہ مارکیٹ سکھر کے صدر شمس الرحمن کمبوہ عرف ملنگ بابا و دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما و سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ کی کاوشوں سے سکھر کی تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما و سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ نے مزید کہا کے سکھر شہر اور شہریوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں انکو حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے

مزید :

صفحہ آخر -