آمنہ بی بی ٹرسٹ کے تحت مدرسہ عرفان القرآن کا افتتاح

      آمنہ بی بی ٹرسٹ کے تحت مدرسہ عرفان القرآن کا افتتاح

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین علامہ مفتی محمد طاہر رضوی نے آمنہ بی بی اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرانتظام مدرسہ عرفان القرآن شاخ 3 کا افتتاح کرتے ہوئے صدارتی خطاب میں کہا کہ اللہ پاک کی پیاری کتاب قرآن مجید جو کہ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد ؐ  کے قلب اطہر پر نازل فرمائی، یہی قرآن حضور اکرمؐ کا جیتا جاگتا معجزہ ہے جس میں قیامت تک کوئی ردوبدول نہیں کرسکتا۔ قرآن مجید کی حفاظت کا وعدہ خود اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمے لیا ہے۔ فرمان الہٰی ہے کہ ”ہم نے اس قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ یہ قرآن کا اعجاز رہا ہے کہ قرآن کی قربت محبت اور خدمت کے جذبے سے جو بھی قرآن سے جڑے گا، رب تعالیٰ اس کو دین ودنیا کی سعادتیں اور کامیابیاں عطا فرمائے گا۔ تقریب سے آمنہ ٹرسٹ کے بانی و معروف نعت گو شاعر کمال قادری نے عرفان القرآن مدارس کے قیام اور آئندہ کے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم شہر قائد کی غریب آبادیوں میں کم از کم 63مدارس کا قیام میں لائیں گے جن میں طلبا و طالبات کو قرأت، حمد و نعت اور تقاریر کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔ افتتاح پروگرام سے قاری محمد اکرم اور حافظ سید ساجد شاہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے قرأت، حمد و نعت اور تقاریر سے سامعین کو محفوظ کیا۔ معروف سماجی شخصیت محمد یحیٰی خان، محمد ظفر نے عرفان القرآن کی تعریف ک اور ٹرسٹ کے کاموں کو سراہا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -