کے پی ٹی کی لیڈی سکیورٹی گارڈز کی ایس ایس یو میں تربیت مکمل 

کے پی ٹی کی لیڈی سکیورٹی گارڈز کی ایس ایس یو میں تربیت مکمل 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ کی21 لیڈی سیکیورٹی گارڈزنے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سے دو ہفتوں کا " سیکیورٹی اویئرنیس اینڈویپن سیفٹی کورس" مکمل کر لیا۔ایس ایس یو کے تجربہ کار انسٹرکٹر ز نے لیڈی سیکیورٹی گارڈز کو تربیت فراہم کی۔ ٹریننگ ماڈیولزمیں دہشت گردوں کے خلاف فرضی مشق، بلڈنگ سرچ، ویپن ہینڈلنگ اینڈشوٹنگ، سیلف ڈیفنس، مارشل آرٹس، پریڈاور کلوز کوارٹر کمبٹ کی تربیت شامل تھی۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصوداحمد نے ایس ایس یو کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نادرممتاز، جنرل منیجر آپریشن ریئرایڈمرل ذبیر شفیق،کمانڈنٹ پورٹ سیکیورٹی فورس عمران راشدخان، کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی، ایس پی ایس ایس یوارم اعوان اورپورٹ سیکیورٹی فورس کے افسران واہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصوداحمد نے پاس آٹ ہونے والی لیڈی سیکیورٹی گارڈز کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی پورٹ کی لیڈی گارڈز کو فراہم کی گئی ٹیکٹیکل تربیت مفید ثابت ہوگی۔چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نادر ممتاز نے KPT کی لیڈی سیکیورٹی گارڈز کو تربیت فراہم کرنے پر ایس ایس یو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس یو کی لیڈی کمانڈوز کے پیشہ ورانہ معیار کو دیکھتے ہوئے انہوں نے KPT کی لیڈی سیکیورٹی گارڈز کو ایس ایس یو سے تربیت دلوانے کا فیصلہ کیا۔چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کے پی ٹی کی پاس آٹ ہونے والی لیڈی گارڈز میں اسناد تقسیم کیں۔ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نادر ممتاز، جنرل منیجر آپریشن ریئر ایڈمرل زبیر شفیق اور کمانڈنٹ پورٹ سیکیورٹی فورس عمران راشد خان کو ایس ایس یو آمد کے موقع پر سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں مہمانوں نے ایس ایس یو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں کمانڈوز کی پیش رفت کو سراہا۔ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد اورچیئرمین کے پی ٹی کے درمیان اعزازی شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -