وفاقی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں‘جام اکرام اللہ دھاریجو

وفاقی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں‘جام اکرام اللہ دھاریجو

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹکی میں لانگ مارچ کے شرکاکا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے شرکاکے استقبال کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ ہر ضلع ہر شہر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال استقبال ہورہا ہے۔ پورا سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکل پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت متعدد اندورنی اور بیرونی مسائل کا شکار ہے اور ان مسائل کو صرف بلاول بھٹو زرداری ہی حل کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔قریشی صاحب ملتان سے گھوٹکی آ کر گم ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کا مارچ مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا گواہ ہے کہ قریشی صاحب خالی کرسیوں سے خطاب کررہے تھے۔ تحریک انصاف سندھ میں لوگوں کو جمع کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ میڈیا یہ بھی دیکھ رہا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شامل ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ اب عوامی مارچ بڑھتا ہی چلا جائے گا۔ نااہل وفاقی حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کی خاطر اور نااہل وفاقی حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنے گھروں سے نکلیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا حصہ بنیں۔

مزید :

صفحہ آخر -