کراچی: پولیس موبائل پر حملے کے بعد گشت کیلئے ہدایات جاری

کراچی: پولیس موبائل پر حملے کے بعد گشت کیلئے ہدایات جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں گزشتہ روز پولیس موبائل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے واقعے بعد حکام کی جانب سے شہر بھر میں پولیس پیٹرولنگ کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔تحریری احکامات میں سیکیورٹی کے لیے دی گئی ہدایات پر فوری طور پر سختی سے عمل درآمد کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ساوتھ کے دفتر سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق پیٹرولنگ اسٹاف دورانِ ڈیوٹی تمام وقت بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ پہنے گا۔جاری ہدایات کے مطابق تمام پولیس موبائلز پر کم از کم 1 کے ساتھ 3 اہلکاروں (1+3) کی نفری ہر وقت موجود ہو گی۔پولیس موبائل کے ڈرائیور کے پاس دورانِ ڈیوٹی تمام وقت فل میگزین لوڈڈ پستول موجود ہو گا۔پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس موبائل پر موجود اسٹاف میں سے ایک جوان کے پاس فل میگزین لوڈڈ ایس ایم جی بھی ہو گی۔پولیس موبائل کی او پی میں ایک جوان ہیلمٹ اور بلڈ پروف جیکٹ پہن کر ایس ایم جی کے ساتھ لازمی کھڑا ہو گا۔شہر بھر کی پولیس کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ 1 موٹر سائیکل پر 2 مسلح جوان پولیس موبائل کے ساتھ مشترکہ طور پر گشت کریں گے تاکہ ایک دوسرے کو کور کر سک

مزید :

صفحہ آخر -