زوہیب قریشی کے فرار کا کیس، عدالت تفتیشی افسر پر شدید برہم

زوہیب قریشی کے فرار کا کیس، عدالت تفتیشی افسر پر شدید برہم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت دعا منگی اغوا کیس کے قیدی زوہیب قریشی کے فرار کے کیس میں تفتیشی افسر پر شدید برہم ہو گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ تحقیقات مکمل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہے ہیں جس پر عدالت نے ان پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔عدالت نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے انہیں 5 روز کا وقت دے دیا۔واضح رہے کہ تفتیشی افسر نے عدالت میں چالان جمع کروانے کی استدعا کی تھی۔کیس میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ملزم زوہیب قریشی کے فرار کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -