کراچی: محکمہ موسمیات نے  آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی 

کراچی: محکمہ موسمیات نے  آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آج(بدھ) کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی اور کہا کہ مغربی سسٹم بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہو گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنا دی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی سسٹم بلوچستان کیراستیسندھ میں داخل ہو گا، سسٹم کے تحت بدھ کیصبح کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیزبارش کاکوئی امکان نہیں، موسم آبرآلود رہے گا تاہم دن کیاوقات میں مطلع صاف ہوجائیگامغربی سسٹم کے تحت سکھر، بدین، لاڑکانہ اور جامشورو میں ہلکی بارش کا امکان ہے

مزید :

صفحہ آخر -