جامعہ کراچی کے رجسٹرار وحید بلوچ نے استعفیٰ دے دیا

جامعہ کراچی کے رجسٹرار وحید بلوچ نے استعفیٰ دے دیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کی سب سے بڑی جامعہ، جامعہ کراچی کے رجسٹرار وحید بلوچ نے عدالتی حکم کے نتیجے میں ڈاکٹر خالد عراقی کو وائس چانسلر سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔رجسٹرار وحید بلوچ کے استعفیٰ کے بعد قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ نے شعبہ جنیات کے پروفیسر اور انجمن اساتذہ کی مجلس عاملہ کے رکن پروفیسر مقصود انصاری کو نیا رجسٹرار مقرر کردیا ہے۔ پروفیسر مقصود انصاری کو نیا رجسٹرار مقرر کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔خیال رہے کہ جامعہ کراچی کی سینئر ڈین اور پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے منگل کو جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر (وی سی)کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -