کورنگی کازوے پر ملیر ندی سے کئی روز پرانی لاش برآمد

کورنگی کازوے پر ملیر ندی سے کئی روز پرانی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے بلوچ کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا کو ملانے والے کورنگی کاز وے کے قریب ندی سے نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد مذکورہ متوفی کی وجہ موت سامنے آ سکے گی۔متوفی کی شناخت کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -