اے ٹی پی ظالمانہ نظام  کیخلاف لڑ رہی ہے، فہیم شاہ

اے ٹی پی ظالمانہ نظام  کیخلاف لڑ رہی ہے، فہیم شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)امن ترقی پارٹی ایبٹ آباد کے رہنما و امیدوار بلدیاتی انتخابات سید فہیم شاہ نے عوام رابطہ مہم کے دوران کہا ہے کہ عوام کو 31 مارچ کے انتخابات کیلئے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا، کون سی جماعت منشور اور قابل عمل پروگرام رکھتی ہے، اس کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ میرا مشن عوام کی خدمت اور حلقے کے لوگوں کو اختیار دلانا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میرے لئے سب قابل احترام ہیں، ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے مگر اہم پیغام جمہوریت اور عوامی اختیار ہیں اس کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی، سید فہیم شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی غریب عوام کے ساتھ مل کر ظالمانہ نظام کے خلاف لڑ رہی ہے یہ سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ عوامی اختیار کی جدوجہد ہے، خواتین، نوجوان اور دیانتدار افراد آگے آئیں، ہم حقیقی جمہوریت کا منشور اور لائحہ عمل دیں گے، جس سے معاشی، معاشرتی اور سماجی مسائل عوام خود حل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -