نوشہرہ،رشکئی روڈ پر حادثہ،رسالپور کالج کا طالبعلم جاں بحق،دوسرا زخمی 

نوشہرہ،رشکئی روڈ پر حادثہ،رسالپور کالج کا طالبعلم جاں بحق،دوسرا زخمی 

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)رسالپوررشکئی انٹر چینج کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ۔پنجاب کالج رسالپور کا طالب علم موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا طالب علم شدید زخمی۔دونوں طالب علم سیار اوساجد  کالج سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سیار ولد سلطان   اورساجد ولد عبدالرحمان کالج سے چھٹی کے بعد واپس اپنے گھر مردان جا رہے تھے کہ تھانہ رسالپور کے علاقے  رشکئی انٹر چینج کے قریب مین جی ٹی روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار طلبا کو کچل دیا اور حادثے کا شکار ہوئے جس کے نتیجہ میں سیار ولد سلطان سکنہ مردان موقع پر جاں بحق  ہو گیا جبکہ ساجدولد عبدالرحمان سکنہ مردان شدید زخمی ہوا۔زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اسکی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -