نوشہرہ،جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار جاں بحق،دوسرا زخمی 

نوشہرہ،جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار جاں بحق،دوسرا زخمی 

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ پیرپیائی جی ٹی روڈ تیز رفتار ڈمپر نے موٹرکار کو پیچھے سے ٹکر ماردی موٹرکار کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ دوسر ا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ڈمپر ڈرائیور ڈمپر سمیت موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق وحید علی ولد لیاقت علی نے ز خمی حالت میں اضا خیل پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی موٹرکار نمبر 504bبرنگ سفید ڈرائیور فہد ولد عبد الجبار کے ہمراہ نوشہرہ سے پشاور جار ہے تھے کہ جب پیرپیائی جی ٹی روڈ پر پہنچے تو اس دوران پیچھے سے ایک نامعلوم ڈمپر نے ہماری موٹرکار کو انہتائی تیز رفتار ی اور غفلت کی وجہ سے ٹکر ماری دی جس کے نتیجہ میں فہد جو گاڑی چلارہا تھا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ میں شدید زخمی ہوگیا ڈمپر ڈرائیور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈمپر سمیت موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -