آزاد خارجہ پالیسی مضبوط  معیشت سے جڑی ہے'فائق شاہ

  آزاد خارجہ پالیسی مضبوط  معیشت سے جڑی ہے'فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے گورننس بہتر کی جائے، وزیراعظم نے ''ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں '' اپنا مشن بنا لیا ہے، عوام کو بروقت ریلیف دیا جاتا تو یہ حالات نہ ہوتے، امن ترقی پارٹی ہر لمحہ حکومت اور اپوزیشن کو رہنمائی دیتی رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی کیلئے مضبوط معیشت ضروری ہے، دنیا کا کوئی ملک معاشی آزادی اور استحکام کے بغیر خود مختار پالیساں نہیں بنا سکتا، صنعت، زراعت اور تجارت کو ترقی دی جاتی تو ہم آج آزاد پالیسی اختیار کئے ہوتے، انہوں نے کہا کہ انتظامی امور بہتر بنانے کیلئے جامع نیٹ ورک اور اصلاحات کی ضرورت ہے، فی الفور پالیسی بورڈ بنا کر معاشی اور دفاعی پالیساں تشکیل دی جائیں، عوامی اختیار اور انصاف کے لئے ہم بھرپور ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ سماج میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے عوام کے تمام طبقات کو اختیار دینا ہوگا اس کا واحد حل جامع بورڈ کی تشکیل ہے، صوبوں اور یونین کونسل سطح تک براہ راست اختیار عوام تک پہنچنا چاہئے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -