تخت بھائی،قاسم کالونی کے قریب فائرنگ،خاتون سمیت 2 جاں بحق 

تخت بھائی،قاسم کالونی کے قریب فائرنگ،خاتون سمیت 2 جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)  تخت بھائی کے علاقہ قاسم کالونی کے قریب فائرنگ۔ فائرنگ  کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جانبحق  تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے شہری علاقہ قاسم کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چنگ چی میں سوار پرائیویٹ ہسپتال کی 40 سالہ  نرس جانبحق جبکہ مزاحمت کرنے پر چنگ چی ڈرائیور اورنگزیب عرف طورے سکنہ عثمان قلعہ کو بھی گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔  نامعلوم ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سٹیشن تخت بھائی کے ایس ایچ او نور محمد خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے  لاشوں کو اٹھا کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیئے۔