شبقدر،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی،پمپس مالکان کی ہٹ دھرمی

شبقدر،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی،پمپس مالکان کی ہٹ دھرمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے شبقدر پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود چنگ چی رکشوں کی کرایوں میں کمی نہ آئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی چنگ چی رکشوں کے ڈرائیوروں نے 70 سے سو فیصد اضافہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے شبقدر کے مختلف علاقوں کے لاکھوں عوام کو سخت پریشانی سامنا تھا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کیا لیکن شبقدر میں کمزور ایڈمنسٹریشن کے باعث وزیر اعظم پاکستان کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر کے مختلف علاقوں کے روٹس پر چلنے والے چنگ چی رکشوں کے ڈرائیوروں نے من پسند کرایہ وصول کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام سخت پریشان ہیں عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت کمشنر پشاور اور متعلقہ اداروں کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر میں مناسب سرکاری کرایہ نامہ جاری کرے اور مقامی انتظامیہ  کے سربراہ کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کے باعث عوامی مسائل اور مشکلات میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیں۔