مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اولین ترجیح ہے، شاہد نثار خالد

 مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اولین ترجیح ہے، شاہد نثار خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے کلینکل ایگزیگٹیوکمیٹی کا دوسرا جلاس میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد نثار خالد کی زیر صدارت گجوخان میڈیکل کالج کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد محبوب، نرسنگ ڈائریکٹر مہران خان اور تمام شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے کارکردگی رپورٹ پیش کی، کلینکل ایگزیگٹیو کمیٹی اجلاس میں پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای بی چیئر مین ڈاکٹر شاہد نثار نے تمام شعبوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور ہسپتال میں صحت سہولیات کی بہتر فراہمی کے لئے مزید کام کرنے سمیت کلینکل بورڈ چیئرمین نے تمام ایچ او ڈیز کو کلینکل ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کے لئے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی ڈاکٹر شاہد نثار نے بتایا کہ کمیٹی کلینکل گورننس، کوالٹی کنٹرول اوربہترین میڈیکل کئیر کا ماہانہ بنیادوں پرجائزہ لے گی۔ کلینکل ایگیزیگٹیو بورڈ ممبران نے چیئرمین کو مریضوں کی آسانی اور بہتر خیال رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے ہر مہینے اجلاس منعقد ہوگا۔ہسپتال ڈایریکٹر ڈاکٹر امجد محبوب نے اجلاس کو بتایا کہ بہت جلد مریضوں کی آمد اور انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے پالیسی تمام شعبوں کو جاری کردی جائے گی جبکہ بلڈ بنک کے لئے ضروری آلات بھی آئندہ چند دنوں میں مہیا کئے جائیں گے۔ میٹینگ میں شریک تمام شعبوں کے سربراہان نے کمیٹی کو بہتر ہیلتھ کئیر کی تجاویزپیش کی۔ میڈیکل ڈایریکٹر نے تحصیل ہسپتال ٹوپی اور چھوٹا لاہور کی کارکردگی کو بھی سراہا۔