پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کا اجلاس،ورکرز اور تنظیمی عہدیداروں کی شرکت 

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کا اجلاس،ورکرز اور تنظیمی عہدیداروں کی شرکت 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کا اجلاس بمقام یونین کونسل امانگڑھ حجرہ سعید اللہ ضلعی جنرل سیکرٹری منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے ورکرز اور تنظیمی عہدیداران نے بزی تعداد میں شرکت کی جبکہ  پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب نے پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات کے مطابق خیبرپختونخوا کے جیالے 8 مارچ کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے ضلع نوشہرہ سے ہزاروں جیالوں کا سینکڑوں گاڑیوں کا جلوس رشکئی انٹر چینج  سے ڈویژنل صدر کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے لیاقت شباب نے اپنے خطاب میں کہا کی غریب عوام کا جینا حرام ہوگیا پاکستانی عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں بیروزگاری اور مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو صاحب نے لانگ مارچ کا علان کیا تھا اور انشاللہ عوامی لانگ مارچ کا یہ سیلاب اس ظالم حکمرانوں سے نجات دلا کر رہے گی عوامی مارچ کے شرکاء ابھی اسلام آباد نہیں پہنچا اور نیازی حکومت ڈگمگانے لگا اور پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی اگر پاکستانی عوام اسی جذبے سے اپنی گھروں سے نکل آئے اور عوامی مارچ میں شرکت کی تو انشاللہ یہ مارچ اس حکومت کا آخری مارچ ہوگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -