وزیراعظم کے عوام کیلئے تاریخی پیکج کی مثال نہیں ملتی،ظاہر شاہ طورو

وزیراعظم کے عوام کیلئے تاریخی پیکج کی مثال نہیں ملتی،ظاہر شاہ طورو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف  خیبر پختونخوا کے ترجمان صوبائی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ طورو نے وزیراعظم عمران خان کے عوامی ریلیف پیکج کے اعلان  کو تاریخی پیکج قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی پیکج ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے تاریخی پیکج کا ا علان کرکے  عوام کے دل جیت لئے ہیں اس قسم کے تاریخی پیکج کی ملک کی  تاریخ  میں مثال نہیں ملتی  مشکل حالات میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بہترین عوامی پیکج کا اعلان کیا ہیموجودہ مشکل صورتحال میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کے لئے تاریخی ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے گا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کو رونا کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی کے باعث ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی تاہم  وزیراعظم  عمران خان نے بہترین پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کو سنبھالا دیا ہے ایک تاریخی ریلیف پیکج ہے جس کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچنے گاخیبر پختونخوا کے عوام پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے  ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ اس طرح کا ریلیف عوامی وزیر اعظم ہی دے سکتا ہے وزیر اعظم عمران خان ایک عوامی وزیر اعظم ہے اور رہیں گے وزیر اعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو صحیح معنوں میں عوام کا سوچتے ہیں،  یہ ریلیف پیکج مہنگائی کا واویلا کرنے والوں کے پروپیگنڈے کا موثر جواب ہیاب اپوزیشن کے پاس سیاسی دوکان چمکانے کے لئے کچھ بھی نہیں بچا اپوزیشن نالائقوں کا ٹولہ ہے اپوزیشن نے اپنے دور حکومت میں ملک کو خوب لوٹا اور اپوزیشن کی کرپشن کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔