ٹاسک فورس خیبر سرکل کی کارروائی،1.011 ملین کی ریکوری

    ٹاسک فورس خیبر سرکل کی کارروائی،1.011 ملین کی ریکوری

  

پشاور(نیوز رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے کئی علاقوں میں کنڈے لگانے والوں اوربجلی کا غیرضروری استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف ٹل سب ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بقایاجات کے ضمن میں 41 نادہندہ گان سے 1.011 ملین روپے کی ریکوری کی،12 انڈسٹریل اورکمرشل نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں 0.221 ملین روپے کی ریکوری کی،1.177 ملین روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 17 نادہندہ گان کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی،آپریشن کے دوران درجنوں کنڈوں کو ہٹایا گیا،جن کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنز میں ایف آئی آر درج کردی گئی ہے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -